اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کو روکنے کے لئے ہندوستان میں جاری لاک ڈاون کے دوران الگ الگ ریاستوں میں پھنسے مزدور سڑک کے راستے ہی اپنے گھر لوٹ رہے ہیں۔
لیکن اس درمیان مدھیہ پردیش کے گنا میں ہوئے سڑک حادثہ کے بعد اب یوپی کے اوریا میں بھی آج ہفتہ کی صبح بھیانک سڑک حادثہ ہوا ہے۔ اس حادثے میں 24 مزدوروں کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی جبکہ 20 مزدور زخمی ہوئے جن میں سے 15 کی حالت تشویش ناک ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ یہ سبھی مزدور فریدآباد سے گورکھپور جا رہے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: ہندوستان میں دلخراش حادثہ، مزدور ٹرین سے کٹ کر مرے
گزشتہ ہفتے آٹھ مئی کو بھی صوبے مہاراشٹرا کے صدر مقام ممبئی میں پھنسے مزدور، جس وقت انتظامیہ کے خوف سے شاہراہوں پر چلنے کے بجائے ریلوے ٹریک کے راستے اپنے وطن واپس لوٹ رہے تھے، ایک مال گاڑی کی زد میں آگئے جس کے سبب کم از کم پندرہ مزدوروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا۔